اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیس بک پوسٹ پر جج ہمایوں دلاور خان کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نظرثانی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔بانی پی ٹی کی درخواست کے مطابق جج نے انکے خلاف فیس بک پر پوسٹس لگائیں۔ منگل کوجسٹس اعظم خان نے عدم پیروی پر بانی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کی۔جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنائی تھی۔