• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیونگم سے فلو کے وائرس کی موجودگی کا تیزی سے پتہ لگایا جاسکتا ہے، سائنسدان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے  کہ چیونگم فلو کے وائرس کی موجودگی جانچنے کا ایک فوری طریقہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے انھوں کہا چیونگم ممکنہ طور پر بیماری کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی اس کی منتقلی کو روک سکتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اب جبکہ سردی کا موسم تیزی سے قریب آ رہا ہے اور ہم میں سے بہت سے لوگ پہلے ہی نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

اور اس کی وجہ مختلف قسم کی موسمی بیماریاں ہو سکتی ہیں، جن میں فلو، کووڈ-19 اور رائنووائرس جسے عام نزلہ کہا جاتا ہے۔ انکی علامات ایک جیسی ہوتی ہیں، اس لیے سانس کی نالی کے وائرسز سے ہونے والی بیماریوں میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔ 

لیکن اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک نیا ٹیسٹ متعارف کرایا گیا ہے جو یہ جاننے میں مدد دے سکتا ہے کہ آیا آپ کو فلو ہے یا نہیں اور یہ ٹیسٹ چیونگم سے کیا جاتا ہے۔

نیا ٹیسٹ جو ایک مالیکیولر سینسر ہے اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جب وہ وائرس سے رابطے میں آئے تو تھائم (اجوائن کی خوشبو) خارج کرے۔

محققین نے اے سی ایس سینٹرل سائنس میں رپورٹ کیا ہے کہ وہ اس سینسر کو چیونگم یا لوزینجز میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاکہ گھریلو سطح پر بیماری کی اسکریننگ کو بڑھایا جا سکے اور علامات ظاہر ہونے سے پہلے بیماری کی منتقلی کو روکا جا سکے۔

جرمنی کی ورزبرگ یونیورسٹی کے فارمیسیوٹکس اینڈ بایوفارمیسی کے پروفیسر لورینز مینیل اور انکے ساتھیوں نے کہا کہ وہ فلو کا پتہ لگانے کے حوالے سے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ تو انھیں اندازہ ہوا کہ زبان کے ذریعے سے اچھے طریقے سے بیماری کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

صحت سے مزید