• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیونگم کو نگلنا خطرناک اور غیر معمولی طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ماہرین صحت نے خبر دار کیا ہے کہ چیونگم کو چبانے کے بعد نگلنا خطرناک اور غیر معمولی طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ 

ماہرین کے مطابق چیونگم کو نگلنے سے یہ نظام انہضام میں جا کر جمع ہوجاتا ہے اور پھر سخت ہوکر ایک اسٹونی ماس (سخت پتھری جیسی شکل) اختیار کرلیتا ہے۔

اسی طرح دیگر ناقابل ہضم مادے جیسے بال بھی اگر نظام انہضام میں چلے جائے تو خطرناک مسائل کا سبب بنتے ہے۔

ایکواڈورین میڈکس کی جانب سے اس ماہ شائع ہونے والی اس کیس رپورٹ کے مطابق ایک 24 سالہ خاتون کا پروسیجر (سرجری) کرکے اس کے معدے سے 16 انچ کے بڑے ماس (لگ بھگ بیچ بال سائز کے برابر) کو نکالا گیا۔ 

یونیورسٹی آف برسٹل کے ماہر فارماکولوجی اینڈ نیورو سائنس ڈاکٹر ڈان بومگارٹڈ کے مطابق برطانیہ کے علاقے نیو کاسٹل میں بھی ایک 7 سالہ بچی کو اسی قسم کی طبی صورتحال کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب اس کے معدے سے ایک کرکٹ بال کے برابر سائز کے بالوں کا ماس سرجری کرکے نکالا گیا۔ 

ان ماہرین کا کہنا ہے کہ جب سبزی اور پھل کھاتے ہیں تو وہ عمومی طور پر بہت اچھا ہے لیکن بعض اوقات ان میں بھی موجود مالیکیول جو کہ ہزاروں کاربن، ہائیڈروجن اور آکسیجن ایٹم پر مشتمل اور ناقابل ہضم ہوتے ہیں وہ معدہ اور آنتوں میں جا کر مذکورہ بالا شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

صحت سے مزید