اسلام آباد(آئی این پی) ماہرین نے پاکستان میں کئی دہائیوں کی شدید سردی کا امکان ظاہر کردیا، جو نایاب موسمیاتی رجحان "لا نینا"کے باعث ہوگی۔تفصیلات کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان رواں سال کئی دہائیوں کی سب سے شدید سردی کا سامنا کر سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی سردی نایاب موسمیاتی رجحان "لا نینا (La Nina) کے باعث ہوگی۔"لا نینا کے دوران عالمی سطح پر مختلف خطوں میں انتہائی موسمی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ آسٹریلیا میں سیلاب، مشرقی افریقہ میں قحط اور شمالی امریکا میں سخت سردیوں کے واقعات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔