• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی دن کے موقع پر صدر ،وزیر اعظم کا دنیا بھر کے اساتذہ کو خراج عقیدت

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) صدرآصف علی زردا ری اوروزیراعظم محمد شہباز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر دنیابھر کے اسا تذہ کوان کی گران قد خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں اساتذہ تبدیلی کے علمبردار ہیں۔اساتذہ کو فرائض کی انجام دہی میں معاونت کے ساتھ ان کے حقوق کی حفاظت بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے،صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ اساتذۂ کےموقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تدریس ایک مقدس فریضہ ہے، جس سے علم، اخلاق، اور سماجی شعور کو پروان چڑھایا جاتا ہے ، وزیر اعظم نے اپنے پیغام کہا کہ اساتذہ کو فرائض کی انجام دہی میں معاونت کے ساتھ ان کے حقوق کی حفاظت بھی ھکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید