• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت کی جوہری توانائی کلب میں شامل ہونے کی کوششیں

کراچی (نیوز ڈیسک) مودی حکومت کی جوہری توانائی کلب میں شامل ہونے کی کوششیں، مودی نیوکلیئر انرجی میدان میں بڑے ملکی غیر ملکی گروپوں کیلئے دروازے کھول رہے ہیں۔ 2032 تک 22 گیگا واٹ اور 2047 تک 100 گیگا واٹ پیداوار کا ہدف مقررکردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس راہ میں عوامی خدشات، قانونی رکاوٹیں اور ماہرافرادی قوت کی کمی بڑے چیلنجزہیں۔ مودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بھارت اپنی جوہری توانائی کی پیداواری صلاحیت کو موجودہ 8.8 گیگا واٹ سے بڑھا کر 2032 تک 22 گیگا واٹ اور 2047 تک 100 گیگا واٹ تک لے جانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔200 ارب روپے کے منصوبے کے تحت 2033 تک چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز تیار کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید