• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک، کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے اہم رکن نے سرنڈر کردیا

لکی مروت(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے اہم رکن زبیر عرف ساحل نے سرنڈر کردیا جبکہ ضلع لکی مروت کی تحصیل غزنی خیل کے عوام دہشت گردوں سے تنگ آکر ان کے خلاف میدان میں نکل آئے۔ ڈی پی او کرک کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے اہم رکن نے سرنڈر کردیا، زبیر عرف ساحل نے مشران کی موجودگی میں خود کو پولیس کے حوالے کیا۔کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے اہم رکن زبیر عرف ساحل نے سرنڈر کرنے کے بعد کہا کہ اسلام کے نام پر نوجوانوں کو ورغلانے والے ملک وقوم کے دشمن ہے۔
اہم خبریں سے مزید