کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر کیخلاف تشدد کا مقدمہ عدالت کوموصول ہوگیا۔ عدالت نے مقدمہ اور تفصیلات موصول ہونے پر کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں آئندہ ہفتے مقدمے کی سماعت ہوگی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو منتقل کیا تھا۔