• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دالبندین کرودک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، دو اہلکاروں کا اسلحہ چھین لیا

دالبندین ( نامہ نگار) دالبندین سے کوئٹہ جانے والی آر سی ڈی ہائی وے پر واقع کرودک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو اس وقت یرغمال بنا لیا جب وہ پوسٹ کے باہر نماز ادا کر رہے تھے،، دو اہلکاروں کا اسلحہ چھین لیا۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ پر مجموعی طور پر پانچ پولیس اہلکار (سابقہ لیویز) تعینات تھے۔ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے کے قریب دس کے قریب مسلح افراد نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے دو اہلکاروں کو قابو میں لے لیا۔ تاہم پوسٹ پر موجود دیگر تین اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید