کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 23 سالہ ہارون کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے ۔