• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی ہے آزاد کشمیر میں تشدد کے خاتمےکیلئے راستہ اپنایا گیا، طارق فضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ مجھے خوشی ہے کہ آزاد کشمیر میں امن کے لئے تشدد کے خاتمے کے لئے یہ جو راستہ اپنایا گیا اس کے نتیجے میں امن کو فتح ہوئی ہے اور یہ فتح پاکستان اور کشمیر کی بھی فتح ہے،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ن لیگ کا جو رویہ ہے اس سے نظر آرہا ہے کہ وہ پنجاب میں اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا نہیں چاہتی ہے نظر یہی آرہا ہے کہ ن لیگ پیپلز پارٹی کو اسپیس دینے کو تیار نہیں ہے اس سے ان کو اپنا نقصان ہوتا نظر آرہا ہے ،سینئر صحافی اور تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں بھی تین ماہ میں 198 ارب کا شارٹ فال ہے اور آئی ایم ایف کو بھی نظر آرہا ہے کہ اس وقت آئی ایم ایف کے لئے مشکلات ہیں ۔وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ مذاکرات کے حوالے سے ہم نے دو دن آزاد کشمیر میں گزارے اس دوران ہمارے مذاکرات کے حوالے سے تین ادوار ہوئے جس کے بعد ایک معاہدہ طے پایا جس میں زیادہ تر نکات عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے ہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ آزاد کشمیر میں امن کے لئے تشدد کے خاتمے کے لئے یہ جو راستہ اپنایا گیا اس کے نتیجے میں امن کو فتح ہوئی ہے اور یہ فتح پاکستان اور کشمیر کی بھی فتح ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے جس پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنی پریس ریلیز میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا ہے اور اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ ذاتی حیثیت میں مل کر بھی وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کریں گے ۔
اہم خبریں سے مزید