• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخو ا حکومت نے نومئی کے تمام 29واپس لے لئے، اعلامیہ جاری

پشاور ، مردان (امجد صافی، اشرف خان ) خیبرپختونخوا حکومت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کو اختجاج کے دوران پرتشدد واقعات میں نامزد ملزمان کے خلاف تمام مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جبکہ 9 مئی کے مقدمات کی پیروی کے لیے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام خان یوسفزئی کو سپشل پراسیکوٹر مقرر کردیا ۔ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خوا شاہ فیصل اتمان خیل نے اس حوالے سے باقاعدہ ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ مئی کے دہشت گردی کے مقدمات عدم ثبوت بغیر تحقیقات اور سیاسی انتقام پر مبنی تھے اور نگران حکومت نے اختیارات سے تجاویز کی۔شاہ فیصل اتمانخیل کے مطابق 9 مئی کے دہشت گردی کے مقدمات عدم ثبوت بغیر تحقیقات اور سیاسی انتقام پر مبنی تھے اور نگران حکومت نے اختیارات سے تجاویز کیا تھا وزیراعلی کی ہدایت کے بعد تمام کیسز واپس لے رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا اس حوالے سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل انعام یوسفزئی کو ان کیسز کے لئے سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہےوہ تھانہ مردان سٹی کے نو مئی کےمقدمہ نمبر 833 میں پیش ہونگے ۔اسکی تقرری انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 18 کے تحت کی گئی ہے ،سپیشل پراسیکوٹر نے مقدمے کی واپسی اور پیروی کے لیے صوبائی حکومت کا فیصلہ عدالت میں پیش کردیا جبکہ عدالت نے مقدمے پر مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
اہم خبریں سے مزید