• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلیوں نے ہمارے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا، فلوٹیلاکارکن

استنبول (اے ایف پی) 4 اکتوبر 2025 — غزہ جانے والی امدادی کشتیوں کو اسرائیلی فوج کی کارروائی کے بعد ملک بدر کیے گئے بین الاقوامی کارکنوں نے استنبول پہنچنے پر الزام لگایا کہ انہیں راستے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور "جانوروں کی طرح سلوک" کیا گیا۔" راستے میں تشدد کا نشانہ بنایاگیا،دودن جہنم جیسے تھے، گھٹنوں کے بل بٹھایا گیا، زراسا ہلنے پرماراپیٹاجاتا۔ وہ ہم پر ہنس رہے تھے، گالیاں دے رہے تھے اور تشدد کر رہےتھے، گلوبل صمود فلوٹیلا" گزشتہ ماہ غزہ کے لیے امداد لے کر روانہ ہوئی تھی، تاہم اسرائیل نے بیڑے کو روک لیا اور 400 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر ملک بدر کرنا شروع کر دیا۔ ان میں سے 137 کارکن ہفتے کو ترک ایئرلائنز کے خصوصی طیارے کے ذریعے استنبول پہنچے، جن میں 36 ترک شہری بھی شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید