• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کرنے تو پھر صوبے بنائیں، مفتاح اسماعیل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی تک معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، اگر نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کرنے تو پھر صوبے بنائیں۔حکومت ٹیکس تو لیتی ہے ، سہولیات نہیں دے رہی، ہم تعلیم، صحت میں فیل، بھارت، بنگلا دیش ہم سے آگے نکل گئے، تین سال سے قوم غریب ہو رہی ہے، چہرے بدلے ،ترقی نہیں ہوئی، اگر گورننس ٹھیک نہیں تو پھر تبدیلی لانا پڑیگی،لاہور میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چہرے بدلے لیکن ترقی نہیں ہوئی، لاہور کے مال روڈ پر ہر جگہ تصاویر ہی نظر آتی ہیں۔اگر گورننس ٹھیک نہیں تو پھر تبدیلی لانا پڑے گی، پاکستان بہت عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہا، حکومت نے کبھی ڈلیور نہیں کیا، حکومت نے کبھی اچھی تعلیم اور صحت کی سہولیات نہیں دیں۔
اہم خبریں سے مزید