• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی محکمہ خزانہ کا ٹرمپ کی تصویر والا ایک ڈالر کا سکہ جاری کرنے پر غور

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والا ایک ڈالر کا سکہ جاری کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکہ امریکا کی 250ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر یادگاری طور پر جاری کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، امریکی وزیرخزانہ نے سکے کے ابتدائی ڈیزائنز سوشل میڈیا پر شیئر کردیے ہیں۔ڈیزائن میں امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد مٹھی بلند کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید