راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں دہشت گردی وتخریب کاری کے خدشات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، سیکورٹی تھریٹس کے پیش نظر راولپنڈی ضلع میں 2ہزار سے زیادہ نفری تعینات کرکے امن وامان برقرار رکھنے کے لئے 70خصوصی پکٹس لگادی گئی ہیں ،سی پی او کے حکم پر ان سپیشل لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے لئے 3ایس پیز،8ڈی ایس پیز،31انسپکٹروں ،232اپر سب آرڈی نیٹس،850کانسٹیبلوں ،ایلیٹ فورس کے 42 جوانوں ،رائٹ منیجمنٹ فورس کے2انسپکٹروں اور 400جوانوں ،16لیڈیزپولیس اہل کاروں اور22پ ولیس ریزروزکوتعینات کیاگیاہے ،جب کہ راولپنڈی کے 10میٹروسٹیشنز پر بھی نفری تعینات کی گئی ہے۔