• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمل ولی کی سیکورٹی واپس نہ لی جائے، وزیراعلیٰ گنڈا پور

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آئی جی خیبر پختونخوا کو اے این پی رہنما ایمل ولی کی سیکورٹی واپس نہ لینے کی ہدایت کردی ہے، وفاقی حکومت کا سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ کے پی حکومت کے اختیارات میں مداخلت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان کی سیکورٹی واپس لینے سے منع کردیا ہے، وزیراعلیٰ کےپی علی امین نے کہا کہ ایمل ولی کے خاندان پر ماضی میں حملے ہوچکے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی کی جان پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، اصولوں کی سیاست کرتے ہیں، کسی کی زندگی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔
اہم خبریں سے مزید