• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ بدستور سست روی کا شکار؛ حج کوٹہ کے استعمال نہ ہونے کا خدشہ

اسلام آ باد ( ر انا غلام قادر/نیو زرپورٹر) پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ بدستور سست روی کا شکار ہے۔ پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمین کے حج کوٹہ کے استعمال نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ 15 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز صرف 9295 عازمین کی بکنگ کر سکے۔ذرائع حج بکنگ کی آخری تاریخ میں 14 دن باقی رہ گئے۔ذرائع حج آپریٹرز نے 29 ہزار سے زائد نشستوں پر بکنگ کرنی ہے۔ذرائع پرائیویٹ حج کے لئے بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے۔ذرائع وزارت مذہبی امورگزشتہ15 روز میں بکنگ کے تناسب روزانہ 620 نشستیں رہا پرائیویٹ حج کوٹے پراب روزانہ اوسطاً 2075 بکنگ کرنی ہوں گی ۔ ذرائع کے مطا بق مقررہ تاریخ تک بکنگ مکمل نہ ہونے پر پرائیویٹ حج کوٹہ سرکاری کوٹے میں ضم کیا جا سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید