اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشان دہی پر نیوٹرل رہے گی۔ پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مسلسل رابطے جاری ہیں، حکومت اور پی پی کے مذاکرات میں جلد بریک تھرو کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق ن لیگ، پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام ہے اور پی پی نے اسمبلی میں اسکے ساتھ تعاون کو تحفظات کی دوری سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں حکومت سے عدم تعاون کی پالیسی جاری رہے گی۔ پی پی ذرائع کے مطابق پی پی پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں علامتی شرکت کریگی اور سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قانون سازی میں حصہ نہیں لے گی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشان دہی پر نیوٹرل رہے گی اور سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کورم پورا کرنے کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 6 اکتوبر کو دوبارہ ہونگے۔