• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کو اسرائیل نے قبرستان بنادیا، کسی حد تک ڈیڈ لاک ختم ہوا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ غزہ کو اسرائیل نے قبرستان بنادیا ، کسی حد تک ڈیڈ لاک ختم ہوا ،حماس کا جو موقف ہے وہ بہت نپا تلا ہے اور اس کا انحصار امریکا اور اسرائیل کے رد عمل پر ہے، میرے شکوک و شبہات موجود ہیں جس کی وجہ بنیادی ہے وہ یہ کہ اعتماد کا فقدان ہے حماس پر اس وقت بہت پریشر ہے او ران کا شک یہ ہے کہ اگر وہ یرغمالیوں کو رہا کرتے ہیں تو اس کی کیا گارنٹی ہوگی کہ اسرائیل اس معاہدے کو قبول کریگا کیونکہ ماضی میں بھی اسرائیل نے اپنے حملوں کو جاری رکھا ہے۔ وہ جیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان مبشر ہاشمی کے پوچھے گئے سوال ”کیا طویل جنگ کے بعد بالآخر ایک سیاسی حل کا دروازہ کھل سکتا ہے؟“ کا جواب دے رہے تھے۔ پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی تجزیہ کار فخر درانی اور تجزیہ کار سید محمد علی نے بھی گفتگو کی۔ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہو بھی جاتا ہے تو یہ تلخ بات ہے کہ آپ قبرستان میں معاہدہ کرنے جارہے ہیں کیونکہ غزہ کو تو اسرائیل نے قبرستان بنادیا ہے۔ تاہم کسی حد تک کہا جاسکتا ہے کہ ڈیڈ لاک ختم ہوا ہے ایک ری ایکشن آیا ہے پارٹی کا جس نے بہت سی چیزوں کو تسلیم کیا ہے تو کچھ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ویسے بھی جب کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو اس پر آنکھ بند کرکے دستخط نہیں کردیئے جاتے ہیں بلکہ بہت سی چیزوں کی وضاحت درکار ہوتی ہے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حماس کا جو موقف ہے وہ بہت نپا تلا ہے اور اس کا انحصار امریکا اور اسرائیل کے رد عمل پر ہے۔
اہم خبریں سے مزید