• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پریس کلب پر حملے کیخلاف تمام صحافتی گروپ متحد؛ جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف تمام صحافتی گروپ متحد ہوگئے ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی، دوسری جانب آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی کی فیڈرل کیپیٹل کمیٹی نے صحافتی برادری پر تشدد کی شدیدمذ مت کی اورنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ کردیا۔تفصیلا ت کے مطابق نیشنل پریس کلب میں قائم مقام صدر احتشام الحق کی سربراہی میں کمیٹی کے پہلے اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو چارٹر آف ڈیمانڈ کی تیاری کا مینڈیٹ دیا گیا،اجلاس میں متفقہ طور پر کمیٹی کی صدارت صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی کو سونپی گئی جبکہ سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیر علی کو سیکریٹری کمیٹی کی ذمہ داری دی گئی ، ممبران میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے طارق ورک، صدر پی ایف یو جے دستور حاجی نواز رضا، صدر آر آئی یو جے دستور رانا کوثر علی، صدر پی ایف یو جے ورکرز سعدیہ کمال اور جاوید ملک، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے (رانا عظیم گروپ) شکیل احمد، صدر آر آئی یو جے (رانا عظیم گروپ) طارق عثمانی، صدر آزاد گروپ شکیل قرار اور محبوب الرحمن تنولی، صدر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ایم بی سومرو، جنرل سیکرٹری پی آر اے نوید اکبر شامل ہیں ۔ دریں اثنا ء آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی (اے پی این ایس)کی فیڈرل کپیٹل کمیٹی کااجلاس چئیرمین فیصل زاہد ملک کی زیرصدارت منعقدہوا،،اجلاس میں صدر اے پی این ایس سینیٹرسرمدعلی نے بھی شرکت کی ۔اجلا س نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 2اکتوبر کوپیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر گہری تشویش اور شدیدمذمت کااظہارکیا۔
اہم خبریں سے مزید