• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کے ’پُرسکون شوٹر‘ کا کمال، یورپی ایئر ویپن لیگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

’پُرسکون شوٹر‘ کے نام سے پہچانے جانے والے ترکیہ کے یوسف دیکیچ نے یورپی ایئر ویپن لیگ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ترکی کے معروف شوٹر یوسف دیکیچ (Yusuf Dikec)، جو پیرس اولمپکس 2024 میں اپنے غیر معمولی سکون اور منفرد اسٹائل کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہوئے تھے، انہوں نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یورپین چیمپئنز لیگ آف ایئر ویپنز میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

یوسف دیکیچ نے اپنے ساتھی مصطفیٰ اینان کے ہمراہ مردوں کے ٹیم ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کے کرسچن رائٹز اور پال فروہلِچ کو 0-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اور خاص طور پر استنبول میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنا میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے، یہاں گولڈ میڈل جیتنا شاندار احساس ہے اور یہ نومبر میں قاہرہ میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے بہترین تیاری ثابت ہوگی۔

یوسف دیکیچ پہلی بار پیرس 2024 اولمپکس میں عالمی شہرت حاصل کر چکے ہیں، جب انہوں نے مکسڈ 10 میٹر ایئر پستول ایونٹ میں سلور میڈل جیتا تھا، ان کی سادہ سفید ٹی شرٹ، ٹریک پینٹ اور ہاتھ جیب میں ڈال کر شوٹنگ کرنے کا انداز شائقین کے لیے حیران کن تھا۔

ان کے پرسکون انداز اور بے فکری کے رویے نے انہیں سوشل میڈیا پر ایک عالمی آئیکون اور دباؤ میں اعتماد کی علامت بنا دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید