• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوبیل انعام برائے طب امریکی و جاپانی سائنسدانوں کے نام

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

نوبیل انعام برائے میڈیسن 2025 مشترکہ طور پر امریکا اور جاپان کے سائنسدانوں کو دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبیل انعام برائے میڈیسن 2025 کا اعلان اب سے کچھ دیر قبل کیا گیا ہے، جسے مشترکہ طور پر 2 امریکی اور 1 جاپانی محققین نے اپنے نام کر لیا۔

نوبیل کمیٹی کے مطابق پیریفیرل امیون ٹالرنس سے متعلق دریافتوں پر میڈیسن کا نوبیل انعام امریکا سے میری ای برنکاؤ، فریڈ رمزڈیل اور جاپان کے شیمن ساکاگوچی کے نام رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں محققین کی دریافتوں نے کینسر اور آٹو امیون جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے تحقیق کے نئے میدان کی بنیاد رکھی۔

نوبیل انعام برائے طب جیتنے والے جاپان کے ریسرچر شیمن ساکاگوچی نے ٹی سیلز (T cells) کی ایک نئی قسم دریافت کی، جو جسم کو خودکار مدافعتی بیماریوں (autoimmune diseases) سے تحفظ فراہم کرتی ہے، جبکہ امریکی محققین میری برنکاؤ اور فریڈ ریمزڈیل نے یہ سمجھنے میں فیصلہ کن پیش رفت کی ہے کہ خودکار مدافعتی بیماریاں (autoimmune diseases) کیسے پیدا ہوتی ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید