لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کی جنگی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ وزارت دفاع کی طرف سے خلیج بنگال میں ممکنہ میزائل تجربے کیلئے نوٹس ٹو ایئرمین جاری کیا گیا ہے جو 15سے 17اکتوبر 2025تک شیڈول ہے۔ اس نوٹم کے تحت تقریباً 1,480کلومیٹر کے علاقے کو نو فلائی زون قرار دے کر ہر طرح کی ملکی اور غیرملکی فضائی آمدورفت پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس دوران لانگ رینج لینڈ اٹیک کروز میزائلز اور لانگ رینج اینٹی شپ میزائلز کے تجربے کئے جائیں گے۔ نو فلائی زون خلیج بنگال میں عبدالکلام آئی لینڈ سے شروع ہوگا جو بھارت کے انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج کا اہم تجرباتی مقام ہے۔