• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن اسکواش کلاس: پاکستان کے نور زمان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اوپن اسکواش کلاس میں پاکستان کے نور زمان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

پاکستان کے نوجوان کھلاڑی پہلی مرتبہ پی ایس اے برانز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔

راؤنڈ آف 16 میں نور زمان نے عالمی نمبر 20 اور ففتھ سیڈ فرانس کے گریگوئر مارشے کو 3-2 سے ہرایا۔

فرانسیسی پلیئر کے خلاف نور کی جیت کا اسکور 11-5، 5-11، 11-6، 9-11 اور 12-10 رہا۔

نور زمان اور گریگوئر کے درمیان مقابلہ 75 منٹس تک جاری رہا۔

کوارٹر فائنل میں نور زمان فورتھ سیڈ میکسیکو کے لیونل گارڈنز سے مقابلہ کریں گے۔

نیویارک میں جاری اوپن اسکواش کلاس پی ایس اے برانز ورلڈ ایونٹ کی انعامی رقم 74000 ڈالرز ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید