کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایس آئی یو نے چھینے اور چوری کئیے گئے موبائل فون کی IMEI تبدیل کر کے فروخت کرنے والے گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ جنید شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایس آئی یو کی ٹیم نے اطلاع پر ایم اے جناح روڈ ریسٹورنٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حبیب اللہ اور سلیمان سے مختلف وارداتوں میں چھینے اور چوری کئے گئے 156 موبائل فون ،12 لیپ ٹاپ اور 186 ٹیبلیٹ برآمد کر لئے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اسٹریٹ کرمنلز اور دیگر ملزمان سے سستے داموں موبائل فونز خرید کر IMEI تبدیل کرتے تھے اور آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے کے3 سے 5 ہزارروپے لیتے تھے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 9 گروہ متحرک ہیں جن میں5 کے کیسز ایس آئی یومنتقل ہوئے ہیں اور حال ہی میں ڈیفنس کے بنگلے میں 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیا ہے،انھوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں بھتہ خوری کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے،زیادہ تر بھتہ خور گروہ بیرون ملک ایران،افغانستان اورمسقط سے آپریٹ ہوتے ہیں۔