• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل میں ملوث ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

پشاور (نیوز رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج مرزا محمد کاشف نے راستے سے گاڑی ہٹانے کے تکرار پرپڑوسی کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ، استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم اخترگل پرالزام ہے کہ اس نے معاون ملزم محمد آغا کے ساتھ ملکر تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں اپنے پڑوسی عثمان خان کو تکرار کے دوران چاقوں کے وار کرکے شدید زخمی کیا،جس کو طبی امدا کیلئے ہسپتال پہنچایاگیامگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جابحق ہوگیا۔ عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ کی قید جیل میں گزارنہ ہوگی، دوسری جانب عدالت نے معاون مفرور ملزم محمد آغا کو اشتہار ی قرار دیکر اسکے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔
پشاور سے مزید