پشاور (خصوصی نامہ نگار)ملک عمرخطاب میموریل سپورٹس ٹرسٹ پشاور کے تعاون سے شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں گراس ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک عمر ایاز خلیل نے اس سلسلے میں شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی دورہ کیااور کورٹ کا افتتاح کیا۔یہ اقدام خواتین کھلاڑیوں کو ٹینس میں آگے بڑھنے، اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور قومی سطح پر نمائندگی کے مواقع فراہم کرے گا۔افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کی ڈائریکٹر اسپورٹس ماریہ سمین، اسپورٹس انچارج سلمیٰ فیض، کو چز نعمان، ذاکر، شاہ سوار اور عبدالنعمان بھی موجود تھے۔ ٹینس میں خواتین کی شمولیت سے نہ صرف کھیل بلکہ معاشرہ بھی مضبوط ہوتا ہے۔یہ منصوبہ ملک عمر خطاب خلیل میموریل اسپورٹس ٹرسٹ کے تعاون سے ممکن ہوا ہے، جو صوبے میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع بڑھانے میں سرگرم عمل ہے۔