• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبر پورہ سے لاپتہ گارمنٹس تاجر کو قتل کرکے سر تن سے جدا کردیا گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) شاہ پور میں گارمنٹس تاجر کو قتل کرکے سر تن سے جدا کردیا گیا ۔فقیر آباد سےلاوارث شخص کی لاش ملی ہے ۔ابرار گل ولد گل اکبر سکنہ اکبر پورہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی اسرار گل جو گارمنٹس کا تاجر تھا چھ اکتوبر کو سودا لینے کے لئے موٹرسائیکل پر نکلا اورلاپتہ ہو گیا تھاجس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ اکبر پورہ میں درج کرائی تھی اگلے روز انہیں اطلاع ملی کہ اسرار گل کو نامعلوم افرا د نے قتل کیا ہے اوراس کا سر تن سے جدا کردیا ہے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ادھر تھانہ فقیر آباد پولیس کو باچا خان چوک سے نوجوا ن کی لاش ملی ہے جس کے چہرے پر تشدد کے نشان ہیں پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردی اوراس کے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔
پشاور سے مزید