پشاور(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر پر حملہ کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث نہ ہوسکی عدالت نے سماعت 30 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلئے۔ پراسیکیوشن کے مطابق نو اور دس مئی کے رات مشتعل مظاہرین نے پی ٹی آئی کےبانی چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے کے دوران الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر پر حملہ کیا تھا۔ مظاہرین نے الیکشن کمیشن میں توڑ پھوڑ کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ، پولیس نے کیس میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو نامزد کیا ، مقدمہ تھانہ شرقی میں درج کیا گیا اور ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع کیا گیا ۔ کیس کی سماعت وکلاء کے ہڑتال کے باعث نہ ہو سکی عدالت نے سماعت 30 اکتوبر تک کےلئے ملتوی کردی۔