پشاور (آن لائن) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات کے زیرِ اہتمام ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان، وزیر اعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ارباب محمد عاصم خان، سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد خالد خان، ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر ناہید انجم، چیئرمین سوات بورڈ پروفیسر تسبیح اللہ سمیت ضلع سوات، بونیر اور شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ،سرکاری سکولوں کے پرنسپل، اساتذہ کرام اور طلباو طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں محکمہ تعلیم کی ترقی و بہتری کے حوالے سے پرنسپل اور اساتذہ کرام کی جانب سے اہم تجاویز پیش کیں ۔ معاون خصوصی ارباب محمد عاصم خان کو مسائل سے میں آگاہ کیا گیا، بورڈ انتظامیہ نے اساتذہ اور سکولز پرنسپل کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان اور معاون خصوصی ارباب محمد عاصم خان نے سرکاری سکولوں کے کارکردگی دکھانے والے اساتذہ میں تعریفی سرٹیفکیٹس جبکہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا طالبات میں بھی اسناد تقسیم کیں۔