• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمڑ‘ اشتہاریوں کیخلاف چھاپہ کے دوران فائرنگ‘ ایس ایچ او زخمی

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے ارمڑ میں اشتہاریوں کے خلاف چھاپہ زنی کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او کو زخمی کر دیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او ارمڑ ارشاد عمر خان اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کےلئے علاقہ ارمڑ پایاں پہنچے۔ چھاپہ زنی کے دوران مسلح افراد نے پولیس نفری پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی ایس ایچ او کو فوری طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُن کا علاج معالجہ جاری ہے۔ ادہر سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ایل آر ایچ ہسپتال کا دورہ کرکے زخمی ایس ایچ او کی عیادت کی۔ پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھی کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔
پشاور سے مزید