• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میڈیکل کالج میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے واک

پشاور (خصوصی نامہ نگار)پشاور میڈیکل کالج میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے واک کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مظلوم فلسطینی عوام کی دو سالہ جدوجہد، قربانیوں اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور اُن کے حقِ خودارادیت، عزت و وقار کے لئے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرنا تھا۔واک میں پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی ڈائریکٹر کیمپس؛ پروفیسر ڈاکٹر سعید انورایگزیکٹیو ڈائریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر محمد امان خان پرنسپل پشاور میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، ڈین پشاور میڈیکل کالج اور پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عبداللہ، وائس ڈین نے شرکت کی۔ واک میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نےہاتھوں میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔واک سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے فلسطینی عوام کی عظیم جدوجہد، قربانیوں اور استقامت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ظلم و تباہی کے باوجود اُن کی ثابت قدمی پوری انسانیت کے لئے کھڑے ہونے کا لازوال سبق ہے۔
پشاور سے مزید