• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کو چند سو جرائم پیشہ افراد نے یرغمال بنالیا

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور میں چند سو جرائم پیشہ افراد نے پورے شہرکو یرغمال بنارکھا ہے جس نے شہریوں کا سکون تباہ کرکے رکھ دیا ہے، ایسے عناصر کے خلاف پولیس کارروائیاں کررہی ہے تاہم افغانستان سمیت آس پاس کے قبائلی اضلاع سے بھی جرائم پیشہ افراد آکر یہاں وارداتیں کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ روز پولیس لائنز پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے کہاکہ پشاور کو قبائلی اضلاع نے گھیر رکھا ہے جہاں درہ آدم خیل، مہمند، اور خیبرسمیت افغان باشندے بھی یہاں آکر مختلف جرائم میں ملوث ہوجاتے ہیں کیونکہ پشاور ایک حب ہے جہاں 60سے 70لاکھ کی آبادی ہے۔ ایس ایس پی نے بتایاکہ راہزنی وچھینا جپٹی کی زیادہ تروارداتوں میں نوجوان لڑکے ملوث ہیں جو بےروزگاری ودیگر وجوہات کی بناءپر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوجاتے ہیں، جرائم پیشہ عناصر کی تعداد چند سو ہے تاہم پولیس کی ذمہ داریاں بھی زیادہ ہے جو پولیواور محرم ڈیوٹی کے علاوہ جلسے جلوسوں، احتجاجی مظاہروں اورالیکشن وغیرہ میں بھی ڈیوٹی نبھاتے ہیں۔اس کے باوجود گزشتہ چند ماہ میں 300سے زائد راہزنوں کو پشاورپولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیا اور ہزاروں کلوگرام آئس، ہیروئن اور چرس بھی برآمد کیا گیا۔
پشاور سے مزید