• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ روڈ پر شہری آن لائن فراڈ کا شکار‘ اڑھائی لاکھ کی رقم نکال لی گئی

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر شہری آن لائن فراڈ کا شکار ہوگیا۔ شہری کے بینک اکاؤنٹ سے دھوکہ دہی سے اڑھائی لاکھ سے زائد کی رقم نکال لی گئی۔ ادہر بھانہ ماڑی سے شہری کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی ہے ۔ تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے جوہرعلی ولد گل احمد ساکن لنڈی ارباب نے بتایاکہ وہ رقم نکالنے کیلئے کوہاٹ روڈپر واقع نجی بینک آیا اور جونہی اے ٹی ایم کیلئے اندر داخل ہوا تو پیچھے سے دوسرا شخص بھی داخل ہوگیا اور بتایاکہ اس کا اے ٹی ایم کام نہیں کررہا ہے ،آپ ٹرانزیکشن کریں کہ یہ کام کررہا ہے یا نہیں۔ اس نے اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو اس نے کینسل کا بٹن دبا دیا اور دھوکہ دہی سے میرے کارڈ کے ساتھ اپنا کارڈ تبدیل کردیا ،بعد میں مجھے پیغام موصول ہوا کہ اکاونٹ سے 1لاکھ روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ بینک کے اندر جاکر معلومات کی توبتایاگیاکہ اس رقم کے علاوہ اکاؤنٹ سے 1لاکھ 60ہزار روپے مزید ٹرانسفر ہوئے ہیں ۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ ادھر تھانہ بھامہ ماڑی کی حدود سے کاشف بشیر اورکزئی ساکن ڈھیری باغبان کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی ہے ۔
پشاور سے مزید