• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم اساتذہ ،مولانا ہدایت الرحمٰن نے ہیڈ ماسٹر کو شیلڈ سے نوازا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پرگورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول پسنی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں گوادر سے رکن صوبائی اسمبلی امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے مڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر قرار عمر کو تدریسی شعبے میں ان کی گراںقدر خدمات کے اعتراف میں شیلڈ سے نوازا ۔ امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے اس موقع پر پسنی کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے کلانچ بل ہڈوکی میں ہیڈ ماسٹر قرار عمراور اساتذہ کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا اور تعلیم کے فروغ میں ان کے کردار کو اہم قرار دیا ۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پبلک ہیلتھ واٹرٹینک اور سربندن واٹرسپلائی مین ٹینک کا معائنہ کیا اور واٹر سپلائی کے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور مناسب مقدار میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے سربندن آر ایچ سی کا بھی دورہ کیا ، جہاں انہوں نے ڈاکٹر جہانزیب سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ہسپتال کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے انجام دیں ۔
کوئٹہ سے مزید