• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم سیاحت پرپائیدار تبدیلی کے موضوع پر تقریب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)محکمہ سیاحت حکومت بلوچستان کے زیراہتمام عالمی یوم سیاحت کے موقع پر کوئٹہ میں سیاحت اور پائیدار تبدیلی کے موضوع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی اور صوبے میں سیاحت کے نئے امکانات پر اظہار خیال کیا ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت گہرام بخش بخشی بلوچ نے بلوچستان کو ایک پائیدار اور جامع سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کرنے کے لیے محکمے کی جاری کاوشوں سے آگاہ کیا تقریب میں بلوچستان کی سیاحتی صلاحیت پر پینل ڈسکشن بھی ہوا جس کے ماڈریٹر ڈاکٹر زاہد دشتی تھے جبکہ جمیل حسین بلوچ ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم ، ڈاکٹر بینش ملک ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سینٹر جامعہ بلوچستان ، داؤد ترین ، روزینہ خلجی نے بلوچستان کے وسیع اور متنوع سیاحتی مناظر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بلوچستان میں ساحلی پٹی ، بلند و بالا پہاڑی سلسلے ، آثار قدیمہ ، منفرد ثقافتی ورثہ اور ایكو ٹور ازم کے غیردریافت شدہ مواقع موجود ہیں ۔ مقررین نے بنیادی ڈھانچے میں بہتری ، سکیورٹی اقدامات ، مقامی کمیونٹیز کی صلاحیت سازی اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بلوچستان کو محفوظ ، خوش آمدید کہنے والا اور ماحول دوست سیاحتی مقام کے طور پر پیش کیا جا سکے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران سید ابوالحسن میری نے پاکستان اور ایران کے گہرے ثقافتی و تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ سیاحت میں تعاون بڑھانے سے عوامی روابط ، ثقافتی تبادلے اور علاقائی معیشت کو فروغ مل سکتا ہے انہوں نے ایران اور پاکستان کے مشترکہ منصوبوں اور ایکسچینج پروگرامز کی تجویز دی جامعہ بلوچستان کی ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زینب بی بی نے بلوچستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔
کوئٹہ سے مزید