کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ چمن کا افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد کو حراست میں لے کر ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے رسالدار حاجی جہانگیر خان کاکڑ، دفعدار حاجی صادق، لیویز اور ایف سی فورسز کے ہمراہ چمن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو حراست میں لے کر ضروری قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد انھیں افغانستان ڈی پورٹ کر دیاگیا۔