• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کے احکامات پر خاتون کو بی آئی ایس پی کی قسط اداکر دی گئی

کوئٹہ(پ ر)وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار کافیہ بی بی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط کی رقم ادا کر دی گئی۔درخواست گزار خاتون محترمہ کافیہ بی بی نے بتایا کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔کئی مرتبہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر جا کر رجسٹریشن کروا چکی لیکن انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے کوئی رقم موصول نہ ہوئی۔لہذا انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کے بعد احکامات جاری کیے جس پر محکمے نے خاتون کو کی قسط کی رقم 13500 روپے جاری کر دی۔
کوئٹہ سے مزید