• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن:وطن واپس جانے والے افغان خاندانوں میں رقوم کی تقسیم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی و الخدمت فاونڈیشن کے رہنما حاجی تیمور شاہ پوپلزئی نے پاک افغان سرحد ود ہولڈنگ کیمپ چمن میں افغانستان واپس جانے والے ایک سو افغان خاندانوں میں فی خاندان 10 ، 10 ہزار روپے تقسیم کیے اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری امداد اللہ ، ضلعی امیر مصطفیٰ آغا جان ، الخدمت فاؤنڈیشن چمن کے صدر شرف الدین و دیگر رضا کار بھی موجود تھے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان آمدورفت میں آسانی پیدا کی جائے دونوں طرف کی حکومتیں عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کی ہر طرح مدد کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید