کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ پولیس میں تبادلے تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے تعیناتی کی منتظر شہلا قریشی کو ایس ایس پی آپریشنز اسپیشل برانچ کوئٹہ ٗ اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او وکوئٹہ غلام حُسین کو ایس پی اوستہ محمد ٗ ایس پی کوہلومحمد شریف کو ایس پی چاغی ٗ ایس ڈی پی اوڈیرہ مراد جمالی اضافی چارج ایس پی نصیر آباد محمد طیب کو ایس پی کوہلو تعینات کردیا گیا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز اسپیشل برانچ لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) عطاءاللہ شاہ ٗ ایس پی اوستہ محمد حسنین وارث اور ، ایس پی چاغی محمد عثمان کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔