کوئٹہ(پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کااجلاس نائب امیر شیخ الحدیث حضرت مولاناحافظ حسین احمد شرودی کی صدارت میں ہوا جس میں سالانہ چناب نگر کانفرنس کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا اورفیصلہ کیاگیا کہ 28اکتوبر کو قافلہ چناب نگر روانہ ہوگاتمام مسلمانوں اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے کارکنوں سے اپیل کی گئی کہ وہ چناب نگر کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کوئٹہ میں سالانہ کانفرنس 15نومبرکوبعدنمازظہر تاعشامرکزی جامع مسجد میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی شاہین جمعیت حضرت مولانااللہ وسایا اور مجاہد ختم نبوت مولاناقاضی احسان احمدہونگے کانفرنس سے مقامی علمابھی خطاب کریں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناحافظ حسین احمد شرودی اورمولاناقاری انوارالحق حقانی نے کہاکہ دونوں کانفرنسیں نہایت اہمیت کی حامل ہیں ختم نبوت کاکام امت کی اجتماعی ذمہ داری ہے ہمیں کانفرنسوں کی کامیابی کیلیے شب وروز محنت کرنی چاہیئے۔