• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت میتوں کے بدلے پیسے لینے سے متعلق چلنے والی ویڈیو کا نوٹس لیں

کوئٹہ(این این آئی)ایم ایس ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں شہداء کی میتوں کے بدلے پیسے لینے کے الزام سے متعلق چلنے والی ویڈیو کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سول ہسپتال کوئٹہ میں شہداء کی میتوں کے بدلے پیسے لینے کے الزام پر ڈی ایم ایس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنادی ہے انکوائری کمیٹی کو 24 گھنٹے میں شفاف تحقیقات کرکے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا کہ اس واقعہ کے حوالے سے اگر کسی بھی شخص کے پاس کوئی معلومات ہو تو وہ فوری طور پر ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ سے رابطہ کرے ہسپتال انتظامیہ پچھلے دو روز سے متاثرہ فیملی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ابھی تک کوئی ذمہ دار بندہ سامنے نہیں آیا  اس گھناؤنے کام میں  جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جاے گی۔
کوئٹہ سے مزید