کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی بلوچستان کے وسائل پر اولین حق صوبے کے عوام کا سمجھتی ہے آئین پاکستان بھی اس کی ضمانت دیتا ہے لیکن گزشتہ چند سال سے حکمران قدرتی وسائل اور قومی اثاثوں کو جس طرح اونے پونے داموں مختلف ممالک کے حوالے کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے بیان میں کہا گیا ہے معروف عالمی جریدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے امریکہ کو پیشکش کی ہے کہ وہ پسنی میں بندرگاہ تعمیر اور بلوچستان سے رئیر ارتھ منرلز وہاں سے برآمد کرے جسے مسترد کرتے ہیں ملکی خودمختاری کے دفاع اورصوبے کے مفادات کاتحفظ کیاجائےگا۔