• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشہ وارانہ تربیت روزگار ملک کا وقار اور معاشی ترقی کے ہتھیار ہیں، وجہیہ قمر

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر مملکت تعلیم و تربیت وجہیہ قمر نے کہا ہے کہ ہنر مندی اور مہارت صرف روزگار کے اوزار نہیں ہیں بلکہ پاکستان کا وقار اور معاشی ترقی کے ہتھیار ہیں ۔تقریب پاکستان میں جرمن سفیر انا لیپل نے کہا کہ جرمنی ٹیوٹ سیکٹر کی ترقی کے لیے تعاون کا سفر جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیوٹیک کے زیر اہتمام دو روزہ عالمی ڈائیلاگ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا انہوں نے چئیرپرسن نیوٹیک اور تقریب کی ارگنائزر گلمینہ بلال احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہا کہ گل مینہ بلال کی کاوشوں سے عالمی ادارے پاکستان میں فنی و پیشہ وارانہ سیکٹر کو عالمی میعار کے مطابق بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی مکالمے نے ہمیں دکھایا ہے کہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت اب ایک ضمنی ایجنڈا نہیں ہے-
اسلام آباد سے مزید