راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرازخمی ہوگیا،پولیس کو حافظ منصف خان نے بتایاکہ ضلع صوابی کارہائشی ہوں میراچچازاد بھائی محمدعادل سکنہ ضلع صوابی سات آٹھ ماہ سے گھرسے لاپتہ تھاگزشتہ روزاطلاع پاکربے نظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی آیااس کی نعش ایمرجنسی میں موجودتھی ،جوکہ ڈھوک امام دین نزدکلیال روڈ ایک لڑکے محمدطلحہ کے ساتھ جارہاتھاکہ 125موٹرسائیکل بدوں نمبر پر ایک نامعلوم شخص آیااور بانیت قتل سیدھے فائر محمدعادل پرکئے جواسے جسم کے مختلف حصوں پر لگے اور محمدطلحہ کوبھی لگے فائر لگنے سے محمدعادل شدیدزخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،جب کہ محمدطلحہ زخمی ہے۔