• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی کارروائیاں 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت منشیات برآمد

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 83 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 300 گرام آئس، ملتان میں واقع کوریئر آفس میں سکاٹ لینڈ سے آنیوالے پارسل سے کریم کے ڈبوں میں موجود 120 گرام کوکین برآمد پشین کوئٹہ میں ہوٹل کے قریب گاڈی سے 65 کلوگرام چرس ، قطبال ٹول پلازہ اٹک کے قریب گاڑی سے 9.6 کلوگرام چرس ، رنگ روڈ پشاور کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 6 کلوگرام افیون ، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں پشاور سے آنیوالے پارسل سے کریم کے ڈبوں سے 2.310 کلوگرام افیون برآمد کر لی ہے ، انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید