• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ راولپنڈی کورٹ، غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت پر جرمانہ اور قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ڈرگ کورٹ راولپنڈی ڈویژن کے چیئرمین محمد فیصل بٹ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے بوہڑ بازار میں واقع ایک دکان غیر قانونی طور پر ادویات تیار کرنے اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے الزامات ثابت ہونے پر ملزم کو آٹھ سال قید اور 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید دو سال قید بھگتنا ہو گی، راول ٹاؤن کے ڈرگ انسپکٹر نے 2021 میں لال حویلی کے قریب واقع دکان کے مالک عبدالرزاق کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم فارم 6 اور 7 کے بغیر مختلف نوعیت کی ادویات غیر قانونی طور پر تیار کرنے کے ساتھ غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں بھی ملوث ہے گزشتہ روز ڈرگ کورٹ کے چیئرمین محمد فیصل بٹ کی سربراہی میں ٹیکنیکل ممبران ڈاکٹر اظہر علی حیدر اور شاہد ظفر پر مشتمل کمیشن نے ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت غیر قانونی ادویات کی تیاری کا الزام ثابت ہونے پر پانچ سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ، ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کا الزام ثابت ہونے پر تین سال قید اور اڑھائی کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد سے مزید