راولپنڈی (جنگ نیوز)آئیسکو میں پرانے نظام کے تحت صارف خود فائل آن لائن کرتا تھا اور ہفتے میں ڈیمانڈ نوٹس مل جاتا تھا ۔اب نئی پالیسی کے تحت صارف پہلے وائرنگ ٹیسٹ رپوٹ بنوائے گا جو کہ محکمہ پنجاب کا انسپکٹر بنائیگا اور کافی لمبا پراسیس ہے اور عوام کوتنگ کرنے کے مترادف ہے ۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل ہے کہ بجلی کا میٹر لگوانے کیلئے طریقہ آسان بنایا جائے تاکہ عوام تنگ نہ ہو۔