• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنک سے رقم نکلوانے والے شخص سے گن پوائنٹ پر 20 لاکھ روپے چھن گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)بنک سے رقم نکلوانے والے شخص سے گن پوائنٹ پر20لاکھ روپے چھین لئے گئے ،دیگروارداتوں میں راولپنڈی کے شہری 15موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،جاوید اقبال نیشنل بنک صدر سے 20لاکھ روپے نکلواکران ڈرائیو گاڑی میں تھانہ نصیرآباد کے علاقہ پیرودھائی موڑ کے قریب پہنچاتو2موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر اس سے 20 لاکھ 15 ہزار روپے ، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کرفرار ہوگئے ، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسو میں شہری سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں ہولی فیملی ہسپتال کے قریب نوربادشاہ کی دکان سے اسلحہ کی نوک پر80ہزار روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں ثقافت حسین سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور35ہزارروپے،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ شالے ویلی میں محمد امتیاز سے اسلحہ کی نوک پر 2لاکھ روپے چھین لئے گئے ،عسکری 10میں میجر(ر)ضیاء منیر کے گھر سے سونا مالیتی 27لاکھ روپے اور پچاس ہزار روپے نقدی چوری کرلی گئی۔
اسلام آباد سے مزید